جمشید زون بلدیہ شرقی کے ملازمین کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میڈیکل کارڈ کا اجراء کردیاگیا

جمعہ 1 مئی 2015 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل دلچسپی رکھتے ہیں اور ملازمین کے جائز حقوق دیں گے جس طرح آج جمشید زون کے ملازمین کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کا اجراء کیا گیاہے اسی طر ح مرحلہ وار دیگر جائز مسائل بھی حل کریں گے انھوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی میں تعیناتی کے بعد سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ مصروف عمل ہیں کہ عوام کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ملازمین کے جائز حقوق کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ جمشید زون کے افسران اور ملازمین اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کے حل میں معاونت فرمائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل ورکرز ٹریڈ الائنس سید ذوالفقار شاہ و دیگر عہدے داران ، فوکل پرسن جمشید زون شاہد اشرف چوہدری ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اقبال احمد و دیگر کے ہمراہ ملازمین کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے لئے کارڈ کے اجراء اور ایسٹر کے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مسیحی برادری کو گزشتہ دنوں ہونے والی ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسی خوشیاں عطا ہوتی رہیں میونسپل ورکرز ٹریڈ الائنس کے چئیر مین سید ذولفقار شاہ نے زبردست الفاظ میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد ، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان و دیگر افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کراچی میں واحد جمشید زون ہے جہاں شکوے شکایت کی گنجائش نہیں چھوڑی گئی یہاں کے افسران خود ہی ملازمین کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ دیگر زونز میں کئی کئی ماہ کی تنخواہوں کا اجراء ہی نہیں ہوا دیگر زونز کے لئے جمشید زون ماڈل رول کی حیثیت رکھتا ہے مزدوروں سے اسی اتحاد و یکجہتی کے لئے یہاں آئے ہیں اور بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو مزدوروں کے لئے نمایاں کام کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں انھوں نے تلقین کی کہ جمشید زون کے ملازمین ، انتظامیہ کے ساتھ مل کر مثالی کام سر انجام دیں انھوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اقبال احمد کی کاوشوں بھی سراہا اس موقع پر ا یسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران ملک نواز ، وارث گلناز نے بھی خطاب کیا بعد ازاں ایسٹر کا کیک کاٹنے کے ساتھ افسران نے ملازمین میں میڈیکل کارڈ تقسیم کئے پاسٹر ایوب ایم سہوترانے ایسٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ پاسٹر بشیر ایم دیوان نے ملک و شہر کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونائٹیڈ یونین ورکرز جمشید زون بلدیہ شرقی کے عہدیداران نے بھی بلدیہشرقی کی ملازم دوستی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔