بہر اﷲ ہزاروی کو غلط ترجمے کی وجہ سے فیصل مسجد میں امام کعبہ کے خطبے کا اردو ترجمہ کرنے سے روک دیا گیا

جمعہ 1 مئی 2015 19:09

بہر اﷲ ہزاروی کو غلط ترجمے کی وجہ سے فیصل مسجد میں امام کعبہ کے خطبے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)وزارت مذہبی امور کی طرف سے امام کعبہ کے دورہ پاکستان میں مقرر کئے گئے مترجم وزارت کے سابق آفیسر بہر اﷲ ہزاروی کو غلط ترجمے کی وجہ سے جمعہ کو فیصل مسجد میں امام کعبہ کے خطبے کا اردو ترجمہ کرنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ کے دورہ پاکستان میں وزارت کے سابق آفیسر بہر اﷲ ہزاروی کو امام کعبہ کا آفیشل مترجم مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ اکثر مواقع پر غلط اردو ترجمہ کرتے رہے بالخصوص امام کعبہ کے دورہ پارلیمنٹ ہاؤس کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں بہر اﷲ ہزاروی اکثر غلط ترجمہ کرتے رہے جس کی شکایت پر انہیں مترجم کے فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا۔

جمعہ کو بھی بہر اﷲ ہزاروی امام کعبہ کا خطبہ جمعہ کو ترجمہ کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔