پاکستان میں ہر دسواں فرد بلڈ پریشر کا شکار ہے‘حکیم عبد الوحید سلیمانی
ورزش نہ کرنا، نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور تمباکونوشی بلڈ پرپشر کا باعث بنتے ہیں‘مجلس مذاکرہ میں گفتگو
جمعہ 1 مئی 2015 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) دُنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ اس مرض سے ناواقف ہیں۔آرام طلب زندگی، مرغن غذاؤں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا، ذہنی دباؤ، گھریلو پریشانیاں،موٹاپا، نمک کا حد سے زیادہ استعمال، تمباکو اور شراب نوشی، ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جا تا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ بلند فشار خون، ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔(جاری ہے)
اس امر کا اظہارحکیم عبدالوحید سلیمانی ،حکیم عروہ وحید سلیمانی ،حکیم طلحہٰ وحید سلیمانی، حکیم ثناء اﷲ حلاج، حکیم عمار وحید سلیمانی ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد طاہر خان ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم ڈاکٹر محمد عمر فاروق گوندل اور حکیم شوکت علی سندھو نے ادارہ فروغ طبِ یونانی پاکستان کے زیر اہتمام ہائی بلڈ پریشر اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہونے کیا۔
اُنھوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں۔ پنجگانہ نماز قائم کریں۔ تفکرات، غصہ اور ذہنی دباؤ سے بچیں، باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں، فاسٹ فوڈز، گوشت، چکنائی، انڈہ اور دیگر مرغن غذاؤں اور گرم اشیاء سے پرہیز رکھیں۔سبزیوں میں خصوصاُُ شلجم، کالی توری، لوکی (گھیا کدو) اور دالوں کا ستعمال زیادہ کریں۔ سگریٹ، تمباکو اور شراب نوشی ترک کر دیں۔چائے، کافی، کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔ موسمی پھل اور ان کے جوسز کا استعمال کریں۔ وزن زیادہ ہو تو کم کریں۔ ذیا بیطس کے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ غذاء سادہ زود ہضم اور ایک لقمہ کی بھوک رکھ کر کھائیں۔ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے سلیمانی دواخانہ کی تیار کردہ میڈیسن فشارین کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ حکیم عمار وحید سلیمانی نے مشورہ دیا کہ پکوان میں لہسن کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادر کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.