بیروزگاری و فقرفاقہ کے سبب خودکشی کرنیوالوں کابوجھ حکومت وقت کے کندھوں پر ہوتا ہے،علامہ محمداحمدلدھیانوی

مزدوراور محنت کش کا اﷲ کے دوست ہے،وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں مزدو ر طبقہ بنیادی کرداراداکرتاہے، مزدورڈے پرخصوصی بیان

جمعہ 1 مئی 2015 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ بے روزگاری اور فقرفاقہ کے سبب خودکشی کرنے والوں کابوجھ حکومت وقت کے کندھوں پر ہوتا ہے، مزدوراور محنت کش کا اﷲ کے دوست ہے،وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں مزدو ر طبقہ بنیادی کرداراداکرتاہے،حکمرانوں کے مزدوروں کے لیے دعوے محض اعلانات تک محدودہوکر رہ گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدورڈے پر اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مزدورملکی ترقی میں اہم کردارادا کرتے ہیں،مزدوری کرنے والے اﷲ کے مقرب اور دوستوں میں شمارہوتے ہیں،حضورصلی اﷲ علیہ وسلم نے مزدورکے ہاتھ چوم کرمزدورکا مقام و مرتبہ پورے عالم اسلام کوبتادیا تھا،کراچی شہر مزدورکے لیے ماں کا درجہ رکھتا تھا جہاں ملک بھر سے افرادجاکر اپنی روزی کماتے تھے،لیکن دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر نے کراچی میں آگ وخون کی ہولی کھیل کر مزدورکے منہ سے لقمہ چھین لیا ہے، مزدورکی خوشحالی کے لیے کراچی کا امن ناگزیرہوچکاہے،علامہ لدھیانوی نے کہاکہ جب سے کراچی میں آپریشن شروع ہواہے تو افسوس کہ کراچی حالات خراب کرنے میں سیاسی چھتری استعمال ہوتی رہی ہے ،کراچی میں روزانہ کے بنیادپر مزدوروں کو قتل کیاگیا،سانحہ بلدیہ ٹاؤن مزدوروں کے لیے بدترین دن تھا،جس میں 269مزدوروں کو زندہ جلایا گیا،اسکولوں میں معصوم بچوں پر حملے کرکے مذہبی جماعتوں کا نام لینے والے بے نقاب ہوچکے ہیں،ہرسال یکم مئی مزدوروں سے سے اظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جاتا ہے لیکن ابھی تک مزدوروں کے حالات تبدیل نہیں ہوئے،بے روزگاری اور فقروفاقہ کے سبب خودکشی کرنے والوں کا بوجھ حکمرانوں کے کندھوں پر ہوگا،جب تک مزدوروں کو خوشحالی میسرنہیں ہوگی اس وقت تک ملک کی ترقی کا خواب محض ایک خواب ہی رہے گا،اہلسنت والجماعت اس دن کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں شہیدہونے والے مزدوروں سے اظہاریکجہتی کے طورپر منایا،اہلسنت والجماعت مزدورڈے پر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مزدوروں کے حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔