تمباکو نوشی کے مضر اثرات ، اسکولوں میں آگاہی پروگرام کے تحت سیمینار منعقد کروائے جائیں، اے ڈی سی کوئٹہ

تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے پبلک مقامات پر ایس ایچ اؤ اور مجسٹریٹ چھاپے ماکر سموکنگ زونز کے خلاف سخت ایکشن لیں گے

جمعہ 1 مئی 2015 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یعقوب مری کی صدارت میں کوئٹہ میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوااجلاس میں صوبائی کوارڈینیٹرانسداد تمباکونوشی کنٹرول سیل طلعت رحمان ،ایس پی سیکورٹی سید جاوید،ای ڈی اومس جمیلہ،ای ڈی اوغفران احمد کے علاوہ پی ٹی سی ایل کے نمائندے موجود تھے اجلاس میں کوئٹہ میں تمباکو نوشی کی روک تھام اور قوانین پر عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں متعدد فیصلوں پر غوروخوص ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے مختلف اسکولوں میں آگاہی پروگرام کے تحت سیمینار منعقد کروائی جائے۔اس کے علاوہ پولیس کے مکمل تعاون سے تمباکو نوشی کی روک تھام کے موجودہ قانون کے حوالے سے پبلک مقامات پر ایس ایچ اؤ اور مجسٹریٹ چھاپے ماکر سموکنگ زونز کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسکولز اور کالجز میں تمباکو نوشی کے نقصان کے بارے میں خصوصی لیکچرز اوردیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے جبکہ 31مئی عالمی تمباکو نوشی کی روک تھام کے دن کی مناسبت سے ایک سیمینار بھی منعقد کروایاجائے گا۔

اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہاکہ ایک مضبوط اورصحت مند معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ معاشرتی برائیوں کی روک تھام کی جائے ،اس کے علاوہ نشہ ایک لعنت ہے اورخاص طور پر نوجوان نسل میں معاشرتی برائی اور بے راہ روی کا باعث ہے ۔