شیرانی مرغہ کبزئی میں ایف سی کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ1200 مریضوں کا معائنہ

مریضوں میں مفت ادویات کی فراہمی، بچوں کو خسرہ سے بچاوٗ کے ٹیکے لگائے گئے اور انسداد پولیو ویکسیئن دی گئی

جمعہ 1 مئی 2015 22:19

شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) ژوب فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی تعاون سے مرغہ کبزئی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا بارہ سوسے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی کی گئی جبکہ بچوں کو خسرہ سے بچاوٗ کے ٹیکے لگائے گئے اور انسداد پولیو کی ویکسیئن دی گئی تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کی ہدایت پر کمانڈنٹ ژوب ایف سی کرنل محمد حیات میجر حسیب الرحمان اور ایجوکیشن افیسر حفیظ اﷲ کی نگرانی میں ایف سی میڈیکل ونگ کے زیر اہتمام محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی تعاون سے مرغہ کبزئی کے علاقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایف سی وسول ڈاکٹروں ڈاکٹرمحمد علی لیڈی ڈاکٹر ارشاد ظفرنرسنگ حوالدارعبدالرشید حوالدار ارشد کمال حوالدار سعیداﷲ جان حوالدار امجد نوازا ور دیگر نے مجموعی طور پر بارہ سو سے زائدمریضوں کا معائنہ اورتمام مریضوں کومفت ادویات بھی فراہم کی گئی فری میدیکل کیمپ میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد مندوخیل کی ہدایت پر بچوں کو خسرہ ٹیکے لگائے گئے اور پولیوسے بچاوٗ کیلئے بچوں کو خصوصی طور پر ویکسیئن دی گئی کیمپ کے انعقاد میں ڈی ایچ او ژوب ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل کا خصوصی تعاون رہا فرنٹیئر کور ژوب کے کمانڈنٹ ملک محمد حیات نے بتایا کہ ایف سی ملکی سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے مرغہ کبزئی ایک دور دراز علاقہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں انشاء اﷲ مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا علاقے کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کمانڈنٹ ژوب کرنل محمد حیات ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل پی پی ایچ آئی کے شیخ جہانزیب خان مندوخیل اور سید امان شاہ کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ عنوان :