فیصل آباد ، ایم ڈی واسا انجینئر زاہد عزیز غلطی بیانی پر ملازمت سے معطل

وزیر اعلی پنجاب کی محکمہ ایجوکیشن کے ای ڈی او بشیر گورائیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو وارننگ کارکردگی درست کرنے کی ہدایت

ہفتہ 2 مئی 2015 14:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایم ڈی واسا انجینئر زاہد عزیز کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے معاملہ میں غلطی بیانی پر ملازمت سے فوری معطل کر دیا جبکہ محکمہ ایجوکیشن کے ای ڈی او بشیر گورائیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے اپنی کارکردگی درست کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی نے چلڈرن ہسپتال کے لئے ایک ارب روپے کی جو مشینری فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اس میں 13 کروڑ روپے کی جو مشینری خریدی جا رہی ہے اس مشینری کی اعلی کوالٹی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی سے خریدنے کا حکم دیا ہے وزیر اعلی نے یہ احکامات آج فیصل آباد میں ایک سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی یہ اجلاس چار گھنٹے سے زائد جاری رہا جس میں فیصل آباد کے تمام اضلاع کے افسران شریک تھے اجلاس میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے مختلف محکموں کے افسران کی ناقص کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ اور نااہل افسران کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر وزیر اعلی نے موقع پر موجود افسران سے باز پرس کی ۔

(جاری ہے)

چنانچہ حاجی اکرم انصاری چیئرمین سینٹ کمیٹی کی شکایت پر ایم ڈی واسا انجینئر زاہد عزیز کو معطل کر دیا جبکہ وزیر اعلی محکمہ ایجوکیشن کے ای ڈی او بشیر گورائیہ کو معطل کرنا چاہ رہے تھے اس دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے ای ڈی او ایجوکیشن بشیر گورائیہ کے بارے میں کہا کہ انہیں تعینات ہوئے آٹھ ماہ ہوئے ہیں لہذا انہیں موقع دیا جائے کہ اپنی اصلاح کر سکیں ۔ وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے افسران کو بھی وارننگ دی کہ کرپشن اور دیگر دھاندلیوں کی شکایات ملی ہیں اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :