سیالکوٹ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کی ویکسین ناپید ہو گئی

ہفتہ 2 مئی 2015 14:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس جییسی خطرناک بیماریوں کی ویکسین ناپید ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے ہسپتال سے مذکورہ ویکسین موجود تھیں مریض بازار سے مہنگے داموں ویکسین خریدنے پر مجبور ہو گئے جس نے محکمہ صحت اور وزیر اعلی کے صحت پروگرام کے بلند و بالا دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ممیوریل ہسپتال میں ویکسین کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں نے ہڑتال کر دی جس میں مریضوں نے حکومت کے خلاف مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کیا کہ ہسپتال یں نایاب ویکسین اور ادویات کی فراہمی جلد از جلد مکمل بنائی جا سکے ۔ دوسری طرف انگریزی اخبارکے مطابق ی ڈی او ڈاکٹر جاوید وڑائچ فون سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔