فنڈز واپس اور مختلف ممبران کو فنڈز نہ ملنے کیخلاف عنقریب کابینہ کااجلاس طلب کرکے تحقیقات کریں گے

وزیر اعلیٰ بلوچستان داکٹرعبدالمالک بلوچ کا اسمبلی میں اظہار خیال محکمہ پی اینڈ ڈی بلاضرورت مداخلت کرتی ہے مجھے گورنربلوچستان نے کالج کیلئے دو بسیں دئیے ٗصوبائی وزیر صحت

ہفتہ 2 مئی 2015 18:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ فنڈز واپس اور مختلف ممبران کو فنڈز نہ ملنے کیخلاف عنقریب کابینہ کااجلاس طلب کرکے اس بارے میں تحقیقات کریں گے کہ اس کے ذمہ دار کون ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے زبردستی فنڈز روکنے اورمختلف ممبران کو فنڈز نہ ملنے کے بارے میں ہفتے کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ارکان اسمبلی کے پوائنٹ آف آرڈر کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بارے میں مجھے معلوم نہیں کہ فنڈز کیوں واپس کیا جارہاہے اور اس کے ذمہ دار متعلقہ محکمے یا پی اینڈ ڈی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تین دن کے اندر کابینہ کا اجلاس طلب کرینگے اور چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے وضاحت طلب کرینگے کہ یہ فنڈز کیوں روکے اور واپس کیوں کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی اینڈ ڈی کو ذمہ دار قرارنہیں دیا جاسکتا کہ متعلقہ محکموں نے اپنی ذمہ داری پورا نہیں کی تاہم اس بارے میں مکمل تحقیقات کریں گے تاکہ فنڈز لیپس نہ ہو جائے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی بلاضرورت مداخلت کرتی ہے مجھے گورنربلوچستان نے کالج کیلئے دو بسیں دئیے لیکن پی اینڈ ڈی ہمیں خط لکھا ہے کہ ان بسوں کو کونسی کالج میں استعمال کریں گے اور آپ کے علاقے میں کتنے کالج ہے اسی طرح انہوں نے ہمارے اسکیمات کی کئی فنڈز کو زبردست روک لیے رکن صو بائی اسمبلی انجنیئر زمرک خان نے کہا کہ 10مہینوں میں فنڈ ز استعمال نہیں کرتے ایک مہینے میں فنڈز استعمال کرناناممکن ہے بلکہ کرپشن کا شکار ہوجاتا ہے جو فنڈز روک گئے وہ واپس نہیں ہونگے بلکہ آنے والے بجٹ میں شامل ہوسکتے ہے لہٰذا ہم اس طرح جلد بازی نہ کریں ۔

صوبائی وزیر ایکسائز شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میں بھی پی اینڈ ڈی کا وزیر رہ چکا ہوں ہم نے کبھی بھی فنڈز کو سلنڈر کیا اور نہ ہی کسی ممبرکو فنڈز سے محروم کیا پی اینڈ ڈی نے جو نیا رول لایاگیا وہ درست نہیں اس سے عوامی خدمات متاثر ہوسکتی ہے رکن صو بائی اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا کہ پی اینڈ ڈی کے افسران معزز اراکین کے ساتھ رویہ درست نہیں ہم جب جاتے ہیں تو ہمیں مختلف دفتروں کا چکر لگانے پڑتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں کہ آپ کا فنڈز سلنڈر ہوچکا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اس سلسلے میں کارروائی کریں اور متعلقہ افسران کو معزز اراکین کے ساتھ تعاون کرنے پر پابند کیا جائے۔