باجوڑایجنسی ، باجوڑ سکاؤٹس 171ونگ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

3500مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں

ہفتہ 2 مئی 2015 20:25

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء )باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی واحد ہیلتھ کیئر ہسپتال برسدین میں باجوڑ سکاؤٹس 171ونگ کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ 3500مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ کا اہتمام 171ونگ کمانڈر کرنل جوہر محمد زئی نے کیا تھا ۔ فری میڈیکل میں 3500مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا اور ادویات بھی تقسیم کی گئی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل جوہر محمد زئی نے میڈیکل سٹاف کے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف پسماندہ علاقوں میں اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رہیگا۔