تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کو ٹیچینگ ہسپتال کا درجہ دیں گے ،دیر میں میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی قائم کر کے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے ، دیر کی پسماندگی کو دور کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،،حکومت ضلع دیر کیلئے10 سالہ ملٹی سیکٹورل پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے طرز پر دیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی قایم کریں گے

سینئر صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 2 مئی 2015 21:09

دیر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کو ٹیچینگ ہسپتال کا درجہ دیں گے اور ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں برن یونٹ کو مزید بہتر بنا کر عوام کے سہولیات فراہم کریں گے ۔دیر میں میڈیکل کالج اور انجینئر نگ یونیورسٹی قائم کر کے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے ۔

دیر کی پسماندگی کو دور کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔دیر کے تمام علاقوں میں سڑک ،بجلی اور پینے کا صاف پانی پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور اپنے ذمہ داریوں کو ہر صورت میں پورا کریں گے ۔ضلع دیر کے لیے دس سالہ ملٹی سیکٹورل پراجیکٹ کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے طرز پر دیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی قایم کریں گے جس کے نتیجے میں ضلع دیر میں بھی ترقی کی نئی راہیں کھلے گی۔

وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے وزیر خزانہ مظفر سید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ عنایت اﷲ خان نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے سے بدامنی ، کرپشن ،بے روزگاری کے خاتمے اور نئی نسل کوبہتر روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے سنجید ہ ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہم منصوبوں پر عمل درآمد شروع کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت میں اتحادی کی حیثیت سے تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی کام ، عوام کی خدمات اور میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیر میں میڈیکل کالج اور انجنیئر نگ یونیورسٹی کے قیام سے ملاکنڈ ڈویژ ن کے طلباء او ر طالبات مستفید ہوں گے اور علاقے میں روزگار کے مواقعے پید ا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :