` سندھ حکومت امسال صوبہ سندھ میں ساؤتھ ایشین لیبر کانفرس آئندہ سال ایشین لیبر کانفرس منعقد کریگی، قائم علی شاہ
صوبہ میں موجود لیبر کالونیوں میں اسکولز ، فنی تربیت کے ادارے قائم ، تعلیم اور صحت کی سہولیات سے آراستہ نئی لیبر کالونیاں بنانے کا اعلان دو ماہ کے اندر تمام لیبر یونینز کی مشاورت کے بعد نئی لیبر پالیسی مرتب کرنے کا بھی اعلان `
ہفتہ 2 مئی 2015 22:41
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ایمپلائیز اولڈ ایج بینفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) ، ورکرا ویلفیئر فنڈ کے اختیارات صوبوں کو منتقل کرنے ، سرکاری اداروں کی نجی کاری واپس لینا اور نئی لیبر پالیسی کی تیاری جیسے امور کا ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پرپیپلز لیبر بیورو کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں احاطہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جوکہ پی پی سندھ کے صدر بھی ہیں نے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سندھ حکومت صوبہ سندھ میں ساؤتھ ایشین لیبر کانفرس کا انعقاد کریگی اورآئندہ سال ایشین لیبر کانفرس منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ میں موجود لیبر کالونیوں میں اسکولز ، فنی تربیت کے ادارے قائم کرنے کا اعلان کیا جہاں پر محنت کشوں کے بچوں کو مفت میں فنی تربیت اور تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور تعلیم اور صحت کی سہولیات سے آراستہ نئی لیبر کالونیاں بنانے کا بھی اعلان کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.