ڈیرہ غازی خان، کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق‘5زخمی

سرکاری ہسپتال میں عملہ اور ادویات موجود نہ ہونے پر زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 3 مئی 2015 12:13

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء )ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر تونسہ شریف کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ ٹریلر سے جاٹکرائی، تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، سرکاریہسپتال میں عملہ اور ادویات موجود نہ ہونے پر زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تونسہ شریف کے علا قے ٹبی قیصرانی انڈس بائی وے کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ تیز رفتار ٹریلر سے جاٹکرائی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق،پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو تونسہ اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں عملہ اور ادویات نہ ہونے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔