سندھ میں انڈس ہائی وے پر بس میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق  30زخمی  بعض کی حالت نازک

کھڑی بس پر بجلی کی 11ہزار کے وی کی تار آگری  فوراً آگ لگ گئی بس میں سوار تمام افرادباراتی تھے صدر  وزیر اعظم کی حادثے کی مذمت  زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت  وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 3 مئی 2015 13:43

دادو/اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) سندھ میں انڈس ہائی وے پر بس میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے جبکہ صدر ممنون حسین  وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے اطلاعات کے مطابق دادو کے علاقے خیر پور ناتھن شاہ کے قریب ہائی وے پر باراتیوں کی بس میں آگ لگی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ خیر پور ناتھن شاہ پر باراتیوں کی کھڑی تھی کہ بس کے اوپر بجلی کی 11ہزار کے وی کی تار آگری، تار گرنے کے باعث بس میں ایک دم ہی آگ لگ گئی تاہم یہ معلوم نہ ہو سکا کہ بجلی کی تار کس وجہ سے گری۔

(جاری ہے)

بس میں آگ لگنے سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے  دیگر کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر مزید 8 افراد زخموں کی تاب نہ لا سکے  30 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو خیر پور ناتھن شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، 15 پندرہ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کے جسم بہت زیادہ جھلس گئے ہیں جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ میں زیر علاج 4بچوں کے جسم 70سے 80فیصد جھلسے ہوئے ہیں بس میں سوار تمام افرادباراتی تھے دوسری جانب صدر ممنون حسین  وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ انتظامیہ کو اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

متعلقہ عنوان :