ڈیرہ غازی خان  کوچ اور ٹریلر میں تصادم تین افراد جاں بحق  پانچ زخمی

ہسپتال میں عملہ اور ادویات نہ ہونے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

اتوار 3 مئی 2015 13:43

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء)ڈیرہ غازی خان میں کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر تونسہ شریف کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ ٹریلر سے جاٹکرائی تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے سرکاری ہسپتال میں عملہ اور ادویات موجود نہ ہونے پر زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تونسہ شریف کے علا قے ٹبی قیصرانی انڈس بائی وے کے قریب کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ تیز رفتار ٹریلر سے جاٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو تونسہ ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی گئیں ذرائع کے مطابق ہسپتال میں عملہ اور ادویات نہ ہونے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔