بجٹ کی آمد سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی بلیک میں فروخت

ہول سیل مارکیٹ میں فی ڈنڈا 25سے35، پرچون میں پیکٹ3سے5روپے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے

اتوار 3 مئی 2015 15:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی بلیک میں فروخت شروع ہو گئی ،ہول سیل مارکیٹ میں مختلف برانڈز کافی ڈنڈا 25سے35جبکہ پرچون میں فی پیکٹ3سے5روپے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ سروے کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہول سیل میں فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ہر سال بجٹ سے قبل سپلائی میں کمی کر دیتی ہیں اور امسال بھی یہی صورتحال ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے سگریٹس کا فی ڈنڈا 25سے 35روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے جسکے باعث پرچون دکانداروں نے فی پیکٹ قیمت 3سے 5روپے بڑھا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :