اورکزئی ایجنسی میں تین روزہ پولیو مہم 4 مئی سے شروع ہوگی

اورکزئی ایجنسی میں پولیو مہم کے لئے 126موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں

اتوار 3 مئی 2015 16:49

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) اورکزئی ایجنسی میں تین روزہ پولیو مہم 4 مئی سے شروع ہوگی ۔اور اورکزئی ایجنسی میں33ہزار بچو ں کوپولیو کے قطرے پھیلائے جائیں گے ،اس حوالے سیے ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد ادریس صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا میں اورکزئی ایجنسی میں پولیو مہم کے لئے 126موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں یہ مہم پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی کے زیر سرپرستی میں مقررہ ہدف کے حصول کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اورکزئی ایجنسی چار اپریل سے جاری اس مہم کے لئے اورکزئی ایجنسی 27فیکسڈ اور 4ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ بہترین انتظامات کے تحت 37 ایریا انچارج 10 سوشل موبلائزر اور یونین کونسل پولیو ورکرز کی 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4 مئی سے لیکر 7 مئی تک جاری پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی یہ حکومت کے ہدایت پر ایک جامعہ لائحہ عمل کے تحت فرائض کے حوالے سے اس مہم میں حصہ لینے والے عملہ کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اس حوالے سے اورکزئی ایجنسی میں مقررہ ہدف کے حصول کے لئے اور کزئی ایجنسی کے عمائدین ،علما ئے کرام اور معززین علاقہ نے بھر پور تعاون کے یقین دھانی کرائی ہیں ۔اس حولے سے پولٹیکل ایجنٹ اور کزئی ایجنسی زبیرخان اور کمانڈنگ آفیسر ھنگو کرنل آفراسیاب نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اور کزئی ایجنسی میں پو لیو مہم کا افتتاح کیا

متعلقہ عنوان :