پنجاب میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش، ناقص ادویات نے حکومتی دعوؤں کا جنازہ نکال دیا ہے ‘ عابد حسین صدیقی

پیر 4 مئی 2015 13:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش، ناقص ادویات نے حکومتی دعوؤں کا جنازہ نکال دیا ہے ،صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز دوربین سے بھی نظر آنے سے قاصر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناقص اشیاء کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں کے قریب شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات اور ادویات کے کی عدم دستیابی سے مریض مزید پریشان ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران اشتہاری مہم پر قوم کا سرمایہ ضائع کرنے کی بجائے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سوائے خواری کے کچھ نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :