لاہور کی حساس 74یونین کونسلوں میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

پیر 4 مئی 2015 13:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) لاہور کی حساس 74یونین کونسلوں میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، مہم کے دوران 5سال سے کم عمر 5لاکھ 97ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 6ٹاؤنز کی 74حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران 5لاکھ 97ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران 1ہزار 919ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹاونز ایڈمنسٹریٹرز ٹیموں کی خود نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :