اسلامی یونیورسٹی ، الطاف حسین حالی کی صد سالہ تقریبات، یادگاری خطبہ کا اہتمام
پیر 4 مئی 2015 17:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) شعبہ اردو بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی ، اسلام آباد کے زیر اہتمام اردو کے نامور نقاد، شاعر مولانا الطاف حسین حالی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ایک یادگاری خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس خطبہ کے مہمان مقرر احمد جاوید ، ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی لاہور تھے ۔ انہوں نے مولانا حالی کی شاعری، شخصیت اور فن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمالیاتی شعور ،عقلی شعور اور اخلاقی شعور کی اردو شاعری میں ابتداء مولانا حالی نے کی جس کا اگلا مرحلہ اقبال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اپنی شاعری بھی ان عوامل سے بھرپور ہے جن کی مثالیں انہوں نے مولانا حالی کی نظموں ـ؛ مناجات بیوہ ، چپ کی داداور مسدس مد وجزر اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے دیں۔(جاری ہے)
حالی کی علمی و ادبی خدمات اور شخصیت کے کئی گوشوں سے احمد جاوید نے پہلی بار استدلال اور منطق سے روشناس کروایا۔ صدر شعبہ اُردو ، ڈاکٹر طیب منیر نے ممدوح اقبال اور مولانا حالیؔ کے بارے میں ابتدائی کلمات کہے جب کہ شعبہ کے استاد ڈاکٹر عزیز ابن الحسن نے مہمان مقرر کا تعارف کرایا۔
نشست کے آخر میں طلبہ کے پر زُوراصرار پر احمد جاوید صاحب نے اپنا کلام بھی سنایا۔اس پروگرام میں شعبہ اردو اساتذہ اور طلباء کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے صدور و اساتذہ، طلباء اور اندرون شہرسے علمی ادبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.