کراچی،بجٹ 2015-16 میں صحت کے شعبے کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ، جام مہتاب حسین ڈھر

پیر 4 مئی 2015 18:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے اور سرکاری ہسپتالوں کو جدید تقاضوں سے متقاضی کرنے کیلئے نئے مالی بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جارہی ہے ۔ سندھ کے تین سرکاری ہسپتالوں میں جگر کی پیوند کاری شروع کردی گئی ہے تاکہ مریضوں کو بھارت یا بیرون ملک جاکر خطیر رقم خرچ نہ کرنی پڑے اور سینکڑوں ڈاکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جارہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پیرکو سندھ اسمبلی کے سیشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ SIUT میں جگر کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں اور اب جگر کی پیوند کاری ڈاؤ ہسپتال کراچی اور گمبٹ سول ہسپتال میں بھی شروع کی جارہی ہے اس کے علاوہ سول ہسپتال سکھر میں دل کی سرجری اور گردے کی تبدیلی کے آپریشن بھی کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب مریضوں کو جگر کی پیوند کاری کے بھارت جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنانے کے لئے نئے مالی سال میں خطیر رقم مختص کی جارہی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈاکٹرز کی ترقیوں کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے 1200 ڈاکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں تمام دفتری کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں ماہر ڈاکٹرز کی کمی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں اور مریضوں کی شکایات کو دور کریں ۔

متعلقہ عنوان :