پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

منگل 5 مئی 2015 11:59

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیااس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین نے دمہ کی علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراددمہ کے مرض کا شکار ہیں۔ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں پالتوجانور اور پرندے بھی گھروں میں نہ رکھیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :