راولپنڈی : سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 12:03

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء): اثاثہ جات کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آج احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت کی.سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر کی طبیعت ناساز ہے، عدالت میں پیشی کے لئے مہلت دی جائے.عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ۔

سماعت کے بعد فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہونے کے لئے خاص طور پر کراچی سے آئے تھے ، رات انکی اور میری ملاقات ہوئی اور کیس پر تبادلہ خیال کیا ، لیکن آج صبح ان کی طبیعت کی خرابی کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، جس کے بعد عدالت میں استثنٰی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی.