پاکستان کے 2 طیارے امدادی سامان اور ادویات لیکر نیپال پہنچ گئے

منگل 5 مئی 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کے 2 طیارے امدادی سامان اور ادویات لیکر نیپال پہنچ گئے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 2 سی 130 طیارے ادویات اور امدادی سامان لے کر نیپال روانہ ہو ئے۔

(جاری ہے)

امدادی سامان میں غذائی اشیاء ، ٹینٹ اور 400 کلو گرام ادویات بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 6 طیارے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیپال روانہ بھیجے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :