ذوالفقار مرزا کے الزامات نے آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز کر دی

منگل 5 مئی 2015 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے مسلسل انکشافات اور الزامات کے با عث سابق صدر آصف علی زرداری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ آصف علی زرداری گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد پہنچے تھے تاکہ منگل کو صبح نیب عدالت میں پیش ہو سکیں مگر انکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے کیونکہ انہیں مسلسل قے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک نجی ٹی وی پر ذوالفقار مرزا کا انٹرویو دیکھنے کے بعد انکی طبیعت نڈھال ہوئی اور کھانا بھی انہیں ٹھیک سے ہضم نہیں ہو رہا۔ اس حوالے سے پمز کے ایک طبی ماہر ڈاکٹر وسیم خواجہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیپریشن حد سے بڑھ جائے اور بے خوابی کی صورت میں قے آ سکتی ہے۔ آصف علی زرداری جب پمز میں داخل تھے اس وقت بھی ڈیپریشن کی گولیاں کھایا کرتے تھے مگر انہیں وقت قے وغیرہ نہیں آتی تھی لیکن پریشانی بڑھ جانے کی صورت میں قے آنا ممکن ہے