تحر یک انصاف کا حکو متی پالیسوں اور کاروباری طبقے پر اوقات کار کی قداغن کے حکو متی فیصلے پر تاجر برداری کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان

منگل 5 مئی 2015 16:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری کا رابطہ ‘دونوں رہنماؤں نے حکو متی پالیسوں اور کاروباری طبقے پر اوقات کار کی قداغن کے حکو متی فیصلے پر تاجر برداری کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ منگل کے روز دونوں قائدین کے در میان ہونیوالے رابطے میں حکو مت کی جانب سے ہوٹلوں ‘مارکٹیوں اور دکانوں کے اوقات کار پر پابندی لگانے کے فیصلے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جسکے بعد دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہوٹلوں سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ کسی بھی ظلم اور نا انصافی پر تاجروں کو مکمل سپورٹ کیا جا ئیگا ۔

اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہوٹلنگ کا ایک ایسا شعبہ ہے جہاں پر لوگ تمام مصروفیات سے فارغ ہوکر کھانے کیلئے جاتے ہیں اور سر کاری وپر ائیوٹ محکموں میں کام کر نیوالے افراد شام 6سے8بجے تک ڈیوٹی پر ہوتے ہیں اسکے بعد ہی انکے پاس خر یداری اور کھانے پینے کیلئے ہوٹلنگ کر نے کا وقت ہو تا ہے اس لیے انکو کسی صور وقت کا پابندنہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلیوں اور کوتاہیوں کو دور کر نے کی بجائے لوڈشیڈ نگ سے پیدا ہونیوالے بجلی بحران کے کینسر کا علاج ڈسپیرین سے کر نے کی ناکام کوشش کر کے پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام کو مزید مشکلات کا شکار کر کے ان سے نہ جانے کسی جرم کا بدلہ لے رہے ہیں ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں10برسوں سے مارکٹیوں ‘ہوٹلوں اور دکانوں کے اوقات کار پر پابندی لگانے کی کوشش کی جا رہی ہیں مگر آج تک اس پر عمل کر وانے کی ہر کوشش ناکام ہو ئی ہے اس لیے اب (ن) لیگ بھی تمام کوششوں کے باوجود اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحران پر قابوپر پانے کیلئے ضرورت اس بات کی ہے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی محکموں کے ذمہ اربوں روپے کے بقایا جات کی وصولی کی جائے اور سر کلر ڈیٹ اور بجلی چوری کی روکاجائے مگر حکمران یہ سب کچھ کر نے کی بجائے سماجی رویوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں جس ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے ۔