گھروں اور کمرشل اداروں میں انسداد ڈینگی بارے آگہی مہم کو تیز کیا جائے ‘ مہر اشتیاق احمد
منگل 5 مئی 2015 16:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی مہر اشتیا ق احمد نے کہا ہے کہ سمن آباد ٹاؤن میں واقع تمام دفاترکمرشل اداروں اور گھروں میں انسداد ڈینگی بارے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور اس ضمن میں جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے،احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ڈینگی قوانین کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں۔
انہوں نے یہ بات یہاں سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن(مانیٹرنگ) ، ٹاؤن میونسپل آفیسر ملک امتیاز اعوان اور میاں طارق کے علاوہ محکمہ صحت ، تعلیم، واسا، سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اور ایل ڈی کے افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مہر اشتیاق احمد نے کہا کہ ٹاؤن کی حدود میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نظر آنے کی صورت میں اس کی فوری نکاسی کا فوری بندوبست کیا جائے۔
محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے پاس 31فوگر اور آئی آر ایس کرنے والی پلاسٹک کی 125اور سٹیل باڈی کی 40مشینیں درست حالت میں موجود ہیں۔ جنہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتہ کے دوران محکمہ نے 11315 ان ڈورجبکہ 10300آؤٹ ڈور جگہوں کو چیک کیا ہے اور 20جگہوں پر لاروا پائے جانے پر اسے تلف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 197گھروں میں آئی آر ایس کیا گیا ہے۔ اجلاس میں موجود یونین کونسلوں کے سیکرٹریز نے بتایا کہ ٹاؤن کی حدود میں واقع قبرستانوں کو 73بار ، کباڑخانوں کو 221بار جبکہ ٹائر شاپس کو 215بار چیک کرچکے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو ہدایت کی کہ 4یوم کے اندر شیرا کوٹ اور شاہین آباد ڈرین کو کلیر کر کے رپورٹ کریں۔ انہوں نے واسا حکام پر زور دیا کہ وہ ٹاؤن کے حدود میں واقع تمام مین ہولز کے ڈھکن چیک کریں اور ٹوٹے ہوئے ڈھکنوں کو فوری تبدیل کریں۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے رپورٹ پیش کی کہ وہ باقاعدگی سے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے دورے کررہے ہیں اور سکولوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک ہفتہ کے دوران 29واکس کا انعقاد کرچکے ہیں۔ مہر اشتیاق احمد نے محکمہ ہائرایجوکیشن کے نمائندہ کی اجلاس سے مسلسل غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ سیکرٹری کو ذمہ دار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.