حکومت صحت کے شعبہ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کمشنر کراچی

بدھ 6 مئی 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتا ل میں قائم مفت دواؤں کی فراہمی کیلئے سو ل سروسز اکیڈمی کے افسران کے فلاحی منصوبہ میڈی بنک ٹرسٹ کے تحت سینٹرقائم کر دیا گیا ۔ عباسی اسپتال کے ڈاکٹرز کی تجویز پر مریضوں کو میڈی بنک ٹرسٹ کے سینٹر سے مفت دوا کی فراہم کی جائیں گی۔ وہ عباسی شہید اسپتال میں انکم ٹیکس کمشنر بشارت قریشی کی صاحبزادی ڈاکٹر سندس قریشی مرحومہ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکڑ سندس قریشی مر حومہ کے والد بھی مو جو د تھے ۔ انھوں نے سینٹر کا با قاعدہ افتتاح کیا۔کمشنر نے کہا کہ سماجی خدمت کے جذبہ سے سول سروسز اکیڈمی کے بارہویں کامن کے افسران نے یہ فلاحی کام ایک ٹرسٹ کے ذریعے شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے چار اسپتالوں عباسی شہید اسپتال ،جناح اسپتال، سول اسپتال اور پاکستا ن ریلوے اسپتال میں دوائیں فراہم کی جائیں گی۔

ان میں فی الحا ل چالیس دوائیں ڈاکٹر کی تجویز پر متعلقہ اسپتال کی انتظامیہ کی نگرانی اور صوابدید سے فراہم کی جائیں گی ۔تاہم وہ اس کا دائرہ شہر کے دیگر سرکاری اسپتالوں اور صوبہ کے دیگر شہروں میں پھیلائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عام افراد مستفید ہو سکیں۔ کمشنر نے کہا کہ سر کا ری اسپتالوں پر عام افراد کا انحصار ہے ۔ دوائیں عام افراد کی استعداد سے باہر ہوگئی ہیں ۔

حکومت اپنے وسائل میں ہر ممکنہ کو شش کر رہی ہے کہ صحت کے شعبہ کو ترقی دے اور عام افراد کی صحت کی ضروریات پوری کرے۔انھوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ صحت کے مسائل کے حل اور عام اور مستحق افراد کوصحت کی بہتر فراہمی کیلئے سول سر وسز اکیڈمی کے بارہویں کامن کے افسران جو ملک بھر میں مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں ذاتی حیثیت میں عوام کی خد مت کر نے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے ٹرسٹ کے بانی جاوید نثار اور دیگر بارہویں کامن کے افسران جو اس نیک کام میں شریک ہیں شکریہ ادا کیا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں سے کراچی اس منصوبہ کا آغاز کر نے کیلئے کراچی آئے ۔کمشنرنے ان کی کو ششوں کو سراہا کہ انھوں نے اس کام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے بانی نیف ڈیک لاہور کے ڈائریکڑ جنرل جاوید نثار سینئر ڈائریکڑ ہیلتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سلمیٰ کو ثر اور ڈاکٹر سندس قریشی مر حومہ کے والد انکم ٹیکس کمشنرڈاکٹر بشارت قریشی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اسپتال کی انتظامیہ کے افسران ڈاکڑز بھی مو جو د تھے۔