کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس، سرکاری محکموں کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ
لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں آؤٹ ڈور/ان ڈور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے،سرکاری محکمے ڈینگی اجلاس میں افسر تبدیل نہ کریں‘ خواجہ سلمان رفیق
بدھ 6 مئی 2015 17:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضا، تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے کمشنرز، ڈی سی اوز اور ای ڈی او ہیلتھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا اور اپنے اپنے ڈویژن میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس اور دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی ۔اجلاس میں محکمہ اوقاف، اطلاعات، زکوۃ و عشر، زراعت، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، کوآپریٹوز، ماہی پروری، محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ، ماحولیات، سوشل ویلفیئر، لیبر، ٹرانسپورٹ، پاکستان ریلویز، کنٹونمنٹ بورڈ، واسا، پولیس ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ڈین، ای ڈی او ہیلتھ لاہور اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.