پولیو موذی مرض ،بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، محمد عظیم کاکڑ

انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی ، ڈپٹی کمشنر شیرانی

بدھ 6 مئی 2015 22:25

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پولیو ایک موذی اور ناقابل علاج مرض ہے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی شیرانی میں اٹھارہ ہزار سے زائدبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی ہدف مقرر کی گئی ہے شیرانی میں انسداد پولیو مہم تسلی بخش ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑنے ضلع شیرانی میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرعارف شاہ چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر عبدالحنان اور دیگر بھی موجود تھے ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر واقع ٹرانزٹ پوائنٹ کے معائنے کے موقع فاٹا علاقے کے سرجن ڈاکٹر اسد خان شیرانی عالمی ادارہ صحت کے نمائندے وحید شہزاد بھی فاٹا کے علاقے سے پہنچے اور ٹرانزٹ پوائنٹ پر انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑنے شیرانی میں انسداد پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیرانی میں اٹھارہ ہزار دو سو تین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جس کیلئے چونتیس موبائل ٹیمیں چار ٹرانزٹ پوئنٹس گیارہ فکس سنٹرز بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور لاعلاج مرض ہے والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطر ے ضرور پلائیں انہوں ے کہا کہ پولیو سے بچاوٗ کے ویکسین حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کی گئی ہے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انسداد پولیو میہم میں کسی قسم کی غفلت یو کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے رورل ہیلتھ سنٹر مانی خواہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولتوں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کو فعال بنانے اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ڈپٹی کمشنر شیرانی نے مانی خواہ میں واقع نادرا سنٹر کا بھی معائنہ کیا

متعلقہ عنوان :