لاڑکانہ اور گردونواح میں گیسٹرو کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی

بدھ 6 مئی 2015 22:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) لاڑکانہ اور گردونواح میں گیسٹرو کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی ہے جس کے باعث شہر اور دیگر علاقوں کے 35 سے زائد مریضوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات اور بچوں کی بیماریوں کے وارڈ میں داخل کرایا گیا ، جس میں 15 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کو اسپتال کے اندر علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں جب کے شعبہ حادثات میں بسترے کم پڑنے سے گیسٹرو کے مریضوں کو بئچوں پر لیٹاکر ڈرپیں لگائی گئی، مریضوں نے مطالبا کیا ہے کہ ان علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔