وہ وقت دور نہیں جب پورے ایشیاء سے طلبہ وطالبات آزادکشمیر میں حصول تعلیم کیلئے آئیں گے‘ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے‘ کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی کمپرومائز براشت نہیں کیا جائیگا‘آزادکشمیر کی تمام یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کیلئے فنڈز میں کمی نہیں ہونے دینگے‘طلبا اور طبی ماہرین تعلیم اور تحقیق کے شعبہ میں اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں

صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان کا آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے تیسرے سالانہ سمپوزیم سے خطاب

جمعرات 7 مئی 2015 15:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) صدر آزادجموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پورے ایشیاء سے طلبہ وطالبات آزادکشمیر میں حصول تعلیم کے لیے آئیں گے۔ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی کمپرومائز براشت نہیں کیا جائیگا۔آزادکشمیر کی تمام یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کے لیے فنڈز میں کمی نہیں ہونے دیں گے۔

طلبا اور طبی ماہرین تعلیم اور تحقیق کے شعبہ میں اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے سائنسی رحجانات اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں۔ وہ گزشتہ روز آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے تیسرے سالانہ سمپوزیم سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر فزیکل پلاننگ وہاوسنگ چوہدری پرویز اشرف،پرنسپل آزادجموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد پروفیسر ظہیر عباسی اور چیئرمین سمپوزیم آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدارتی مشیر راجہ ساجد، وائس چانسلر آزادجموں و کشمیر یونیورسٹی پروفیسر سید دلنواز گردیزی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سردار محمود خان،سابق پرنسپل میڈیکل کالج مظفرآباد ڈاکٹرمحمد اقبال،پرنسپل بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپورعبدالرشید میاں، پرنسپل پونچھ میڈیکل کالج ضیاالرحمن کے علاوہ ڈاکٹر ز اور طلباوطالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :