ڈی سی او کی ہدایات ‘تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک

جمعرات 7 مئی 2015 17:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ٹی ایم اے آفس سے نور مسجد چوک تک ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں تحصیل آفیسر فنانس رانا اعجاز احمد ، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر حاجی ناصر علی ، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر آئی اینڈ ایس محمد فیصل سعید ، پی اے ٹو ٹی ایم او رفاقت علی اور دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈینگی آگاہی واک ٹی ایم اے آفس سے شروع ہو کرنور مسجد چوک تک اہتمام پذیر ہوئی ۔واک میں ٹی ایم اے کے افسران،ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈینگی تدارک اوربچاؤ کے حوالے سے بینرز اور فلیکسز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر کے تدارک اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سلوگن درج تھے ۔ واک میں ڈینگی آگاہی کے حوالے سے شہریوں اور دوکانداروں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔قبل ازیں ٹی ایم اے افسران نے شہر میں ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :