دنیابھر میں تھیلیسیمیاکا عالمی دن کل منایاجائیگا

جمعرات 7 مئی 2015 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن کل ( جمعہ ) 8 مئی کو منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی سیمینارز ، ورکشاپس، کانفرنسز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جبکہ اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مرض کے بارے میں آگاہی و شعور پیداکرنے کی غرض سے مختلف بڑے شہروں میں خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی جن میں تھیلیسیمیاکے مرض کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، بروقت تشخیص ، علاج معالجہ ، حفاظتی و تدارکی اقدامات اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں لوگوں کو روشناسی فراہم کی جائے گی۔