کراچی ،عام شہری ہی نہیں اسپتالوں میں موجود مریض بھی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جمعرات 7 مئی 2015 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) شہرقائد میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ اسپتالوں میں موجود مریض بھی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو واٹر بورڈ کا صاف پانی تو در کنار پانی بھی میسر نہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں صرف عام شہری ہی واٹر بورڈ کی ستم ظریفی کا شکار نہیں بلکہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو واٹر بورڈ کا صاف پانی تو در کنار عام پانی بھی میسر نہیں ہے سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار واٹر بورڈ کو خط لکھا کہ پانی کا مسئلہ حل کیاجائے لیکن مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :