جعلی زرعی ادویات او رکھا دفروحت کرنیوالو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی

جمعرات 7 مئی 2015 19:03

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء )اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے کہاہے کہ جعلی زرعی ادویات او رکھا دفروحت کرنیوالو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگااورزرعی ادویات میں او رکھاد میں جعل سازوں کے خلاف ایکشن نہ لینے والے محکمہ زراعت کے افسران کا بھی محاسبہ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے زرعی ٹاسک فورس کے ایک اجلا س سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدات میں ہوا جس میں ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر‘ڈی او نذیر احمد بھٹی ‘اے ڈی پلانٹ پروٹیکشن اور ضلع بھر کے ڈی ڈی او زراعت ‘انسپکٹر زپیسٹی سائیٹ او رڈپٹی اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر نے شرکت کی ۔

اے سی نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران او رپولیس ڈیپارٹمنٹ کاشتکاروں کی فلاح وبہبوداور خوشحالی کیلئے زرعی لوازمات میں ملاوٹ کرنے والوں پر نظر رکھیں تاکہ فصلات بہتر ہوں اور ملکی پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں سیڈ سرٹیفکیشن کے نمائندہ کو بھی اجلا س میں بلایا جائے تاکہ کاشتکاروں تک معیاری بیج کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔