راولپنڈی ، ڈینگی بخار کی نگرانی کیلئے ایک ہزار سے زاہد ورکرز کی بھرتی کا فیصلہ

جمعرات 7 مئی 2015 19:29

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) ضلعی محکمہ صحت کا کہناہے ڈینگی بخار کی نگرانی کے لئے 480 ورکرز کو 45 روز کے لئے ڈیلی ویجز کی بنیاد پر جبکہ1067 ورکرز کو کنڑیکٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکرز کو ڈیلی ویجز پر تعنیا تی کا بنیا دی مقصد ڈینگی لاروے کی نشاندہی کر کے اسکی افزائش نسل کا خاتمہ کر نا ہے جو کہ ڈینگی بخار کی وجوہات کا سبب بنتاہے ڈیلی ویجز پر بھرتیوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے صحت ڈاکٹر ناصر محمود کا کہناہے 480ورکرز کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کے تعنیات کرنے کے احکامات محکمہ صحت نے جاری کئے تھے جس کے بعد ان کے انٹر ویو کئے گئے ہیں کامیاب امیدواروں کے تعنیاتی کے لیٹر ایک ہفتے کے اند ر جاری کر دیئے جائیں گے اور تعنیا ت ہونے والا عملہ ایک ہفتے کے اندر فیلڈ میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینا شروع کر دے گا

متعلقہ عنوان :