ڈیرہ اسماعیل خان ،پولیوورکرزچھ ماہ سے ڈیوٹی کرنے کے باوجودتنخواہوں سے محروم‘تنخواہوں کی فوری ادائیگی کامطالبہ

جمعرات 7 مئی 2015 19:41

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)پولیوورکرزچھ ماہ سے ڈیوٹی کرنے کے باوجودتنخواہوں سے محروم‘تنخواہوں کی فوری ادائیگی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیوکی ڈیوٹی سرانجام دینے والے سینکڑوں پولیوورکرزچھ ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت اورای پی آئی کوآرڈنیٹرکی سردمہری پرپولیوورکرزنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی کے اس دورمیں انکاگزربسرمشکل ہے۔

پولیوجیسی مشکل ڈیوٹی سرانجام دینے کے باوجودچھ ماہ سے انکوتنخواہیں ادانہیں کی گئیں جسکی وجہ سے وہ سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔جنکاکوئی پرسان حال نہیں انکے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔انہوں نے خیبرپختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ غریب پولیوورکرزکوانکی تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ انکے گھروں کاگزربسرہوسکے۔