ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایمرجنسی وارڈ سے ڈاکٹر غائب ،شکایت کرنے پر ڈاکٹر نے مریض کے ورثاء کو ڈانٹ پلا دی ،خطرناک نتائج کی دھمکیاں

جمعرات 7 مئی 2015 19:44

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایمرجنسی وارڈ سے ڈاکٹر غائب شکایت کرنے پر ڈاکٹر نے مریض کے ورثاء کو ڈانٹ پلا دی اور انہیں بے عزت کرکے خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی مریض کے رشتہ دار سراپا احتجاج صوبائی حکومت سے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات ولید اختر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز میرا قریبی رشتہ دار محمد کاشف ولد احمد علی سکنہ نوشہرہ کلاں کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ڈی ایچ کیو نوشہرہ لایا گیا لیکن ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد یوسف سیٹ سے غائب تھا اور ایمرجنسی وارڈ کو کلاس فور ملازمین کے حوالے کیاگیا تھا اس دوران جب ڈاکٹر محمد یوسف ایمرجنسی وارڈ آیا تو مریض کو دیکھنے کی بجائے اپنے کمرے میں چلاگیا جب انہیں مریض دیکھنے کیلئے کہاگیا تو انہوں نے مریض کے علاج معالجے سے انکارکیا اور الٹا مریض کے رشتہ داروں کی بے عزتی کی اور خطر ناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی جبکہ مریض ریڑھیاں رگڑ رگڑ کر شدید تکلیف میں مبتلا رہے اس سلسلے میں ہم تبدیلی کے دعویدار صوبائی حکومت سے مطابلہ کرتے ہیں کہ وہ ایمرجنسی وارڈ کے فرغون نما ڈاکٹر محمد یوسف کے خلاف کاروائی کرے اور نوشہرہ کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائے۔