چارسدہ،ضلع بھر میں غیر معیار ی مشروبات کے خلاف محکمہ صحت حرکت میں آ گئی

روزانہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، فو ڈ انسپکٹر

جمعرات 7 مئی 2015 22:33

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) ضلع بھر میں غیر معیار ی مشروبات کے خلاف محکمہ صحت حرکت میں آ گئی ،روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے روزانہ کی بنیاد پر 400کے قریب بچے ہسپتال کے ری ہائیڈریشن وارڈ میں داخل کئے جاتے ہیں۔

ملک بھر ملک گرمی کی لہر شروع ہوتی ہی چارسدہ میں غیر معیاری مشروبات کی بھر مار شروع ہو چکی ہے جس کے موثر روک تھا م کے لئے ڈی ایچ او چارسد ہ نے روزانہ کی بنیاد مرتب کر دیا ہے جس کے تحت فو ڈ انسپکٹر نے روزانہ کی بنیاد پر ضلع کے مختلف بازاروں میں جاکر غیر معیاری مشروبات اور دوسری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیو کا سلسلہ شرو ع کر دیا ہے اور اب تک چارسدہ کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والے دو درجن سے زائد دکانداروں کے خلاف دفعہ269/273کے تحت کاروائی کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انتظامیہ کے مطابق ان غیر معیاری اشیاء خوردنوش اور مشروبات کے استعمال سے 400کے قریب بچوں کو ہسپتال کے ری ہائیڈریشن وارڈٖ لایا جا تا ہے جبکہ ان اشیاء کے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ کے مطابق ان اشیاء کے استعمال سے واٹر برن ڈزیز سمیت دیگر موذی امراض لاحق ہو سکتی ہے ۔