منچن آبادمحکمہ زراعت کے زیراہتمام ڈینگی سے آگاہی اور بچاؤ کے متعلق سمینار

جمعرات 7 مئی 2015 23:04

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) منچن آبادمحکمہ زراعت کے زیراہتمام ڈینگی سے آگاہی اور بچاؤ کے متعلق سمینار منعقد ہواجس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خلیل الرحمن (زراعت آفیسر) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ نے خطاب کیااور ڈینگی کے متعلق آگاہی اور بچاؤ کے بارے میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ علاج سے آسان اور بہترہے اور اس مقصدکے لئے ہم سب کو اپناکرداراداکرناہوگا،اسلامی تعلیمات کے مطابق ہمیں اپنے گھروں کے اردگردکے ماحول کو صاف ستھرااور خشک رکھناچاہے تاکہ ڈینگی لارواکی افزائش ہی نہ ہوسکے اوریہ ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے بچنے کا سب سے آسان نسخہ ہے ، بروقت احتیاطی تدابیرسے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت پیسٹ وارننگ خلیل الرحمن نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ان سیمینارز کا مقصدڈینگی کے خلاف عوام میں شعورپیداکرناہے تاکہ لوگ اس خطرناک مرض کو سمجھیں اور فوری طورپراحتیاطی تدابیراختیارکریں۔

متعلقہ عنوان :