پولیو کنٹرول میں پیش رفت کے باوجود مزید تین ماہ کے لئے سفری پابندیوں میں توسیع

جمعہ 8 مئی 2015 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ایمرجنسی کمیٹی نے مزید تین ماہ کیلئے سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے اگرچہ کئی ممالک نے پولیو کنٹرول میں پیش رفت کی ہے پھر بھی یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ 2014-15ء میں خطرناک پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں کیا گیا عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق یہ میٹنگ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے چوبیس اپریل 2014ء ٹیلی کانفرنس کے ذریعے طلب کی تھی کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان نے عارضی سفارشات کے نفاذ کے حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کی تھی پاکستان اور افغانستان کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کمیٹی نے تسلیم کیا کہ 2015ء میں دونوں ملکوں میں پولیو کے کم کیس رپورٹ ہوئے جو 2014ء کے اسی عرصے کیلئے کم تھے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اکتوبر 2014ء سے پاکستان سے کوئی منتقلی نہیں ہوئی ہے اور پاکستان میں فاٹا سے ناقابل رسائی بچوں کی تعداد تین لاکھ سے کم ہوکر پچاس ہزار ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :