کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالو ں میں سہولیات کی عدم فراہمی

جمعہ 8 مئی 2015 16:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالو ں میں سہولیات کی عدم فراہمی اورجا بجا بکھر ی گند گی نے مریضو ں اور ان کے لو حقین کو مشکلا ت میں مبتلا کر رکھ دیا باتھ رومز بنداور واردوں میں بد بو نے مریضو ں کی زندگی اجیرن کر دی آپریشن تھیٹر ز کی خون آلودہ پٹیا ں اور روئی سمیت دیگر اشیاء ہسپتالو ں کے آس پاس پھینکے جانے سے خطر ناک امراض پھیلنے کا خدشہ ہے تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالو ں سے علاج کے لئے آئے مریضو ں اور کو ئٹہ کے مکینو ں نے ہسپتالو ں میں سہولیات اور ادویات نہ ملنے ڈاکٹروں اور عملے کی عد م توجہی سمیت واردؤ ں اور دیگر مقامات پر جا بجاپڑی گندگی کی شکایت کر تے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں قائم سرکاری ہسپتالو ں میں عوام صوبے کے دوردراز علاقوں سے علاج و معالجہ کیلئے آتے ہیں مگر ہسپتالو ں میں انہیں وہ سہولیا ت میسر نہیں ہیں جو حکومت دعوے کرتے ہیں ادویات بھی مفت فراہم نہیں کی جاتی جبکہ اس کے مقابلے میں وہی نجی ڈاکٹر ہسپتالو ں اور کلینکوں میں عوام سے بھاری فیس وصول کر کے ان کا علاج کر تے ہیں مگر سرکاری ہسپتالو ں میں ان ڈاکٹر وں نے تمام ذمہ داریاں جونیئر ڈاکٹر وں اور نرسوں کو سونپ رکھی عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالو ں میں صفائی کے نظام کو درست کیاجائے ۔