جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا‘آئمہ اور خطباء

جمعہ 8 مئی 2015 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، سودی عرب کی طرف سے حملے بند کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے باوجود حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں ، پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گی،14مئی کو اتحاد امت کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی76ہزار سے زائد مساجد میں آئمہ اور خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہی۔ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(ڈیرہ اسماعیل خان)،مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور)صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی (فیصل آباد)،مولانا ایوب صفدر(گوجرانوالہ)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدارسنگھ)،مولانا طارق محمود مدنی(کراچی)،مفتی وحید احمد (کوئٹہ)مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد)،مولانا حافظ محمد امجد(فیصل آباد) ، مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان) ،مولانا عمار بلوچ (رحیم یارخان)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)،مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)،قاری احمد علی ندیم (سرگودھا) ،مولانا عمر عثمانی(گجرات)،مولانا اشفاق پتافی(مظفرگڑھ)،مولانا سید عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مفتی عمر فاروق( خانیوال)،مولانا خورشید نعمانی(بہاولنگر)،مولانا عبید اللہ صابر(راجن پور)،مولانا سمیع اللہ ربانی(لیہ)،مولانا محمد اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور) ، مولانا محمد مشتاق لاہوری(لاہور)،مولانا رسال الدین آزاد (قصور)،میاں راشد منیر (سیالکوٹ)،الحاج طیب شاد قادری (شاہکوٹ)،مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ)، مولانا حسنین معاویہ (بھکر)،مولانا سعد اللہ لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا ممتاز کلیار (جڑانوالہ)،مولانا اظہار الحق (وہاڑی)،محمد اعجاز شاکری(خوشاب) ویگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار کو تیار ہیں مگر کسی کو بھی حرمین الشریفین کی سلامتی اور مملکت سعودی عرب کے استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد خلفائے راشدین جوہرٹاؤن لا ہور میں تحفظ حرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایک قانونی حکومت کیخلاف بغاوت کرنے والوں کیخلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن حکومت کی درخواست پر کارروائی کی جس کو پورے عالم اسلام کی تائید حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ممالک حوثی باغیوں کی پشت پناہی کررہے ہیں اورعراق،شام اور دیگر مقامات پر مسلمانوں کا قتل عام کروارہے ہیں اس پر عالم اسلام کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہئے ۔ اب حوثی باغیوں نے غیر ملکی ایماء پر اور معاونت پر سعودی عرب کے شہروں پر حملے شروع کردئیے ہیں جو ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل قبول ہیں ۔ اسلئے نہ صرف پاکستان بلکہ پوراعالم اسلام سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 14مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی اتحاد امت کانفرنس سعودی عرب یمن مسئلہ اور عالم اسلام کے دیگر مسائل پر اہم لائحہ عمل طے کرے گی۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ حکومت پاکستان کا موٴقف واضح ہے ۔ ارض حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :