کشمیر گیمز 2015کے میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے خطہ کی تاجربرادری محکمہ سپورٹس کے ساتھ تعاون کرے، تا کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے، حکومت آزاد کشمیر کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ریاست کے اندر بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، دارالحکومت مظفرآباد میں خواتین کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے چہلہ یونیورسٹی گراؤنڈ کو خواتین کیلئے مختص کیا جا رہا ہے

آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس سلیم بٹ کی تاجر وں کے وفد سے گفتگو

جمعہ 8 مئی 2015 17:43

کشمیر گیمز 2015کے میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے خطہ کی تاجربرادری ..

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس سلیم بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر گیمز 2015کے میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے خطہ کی تاجربرادری محکمہ سپورٹس کے ساتھ تعاون کرے۔ تا کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے۔ تاجر برادری نوجوان نسل کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر کھیل کے میدانوں میں لانے کے آگے آئے۔

اور کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔ حکومت آزاد کشمیر کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ریاست کے اندر بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے دارالحکومت مظفرآباد میں خواتین کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے چہلہ یونیورسٹی گراؤنڈ کو خواتین کے لئے مختص کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق خان ،مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین شوکت نواز میر ،نوید شاہ،ارشاد قریشی اور دیگر تاجران کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس امتیاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بھٹی ،ڈی ایس او محمد رمضان بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی سہولت مہیا کرنے کے لئے 1600کورٹس بنائے جا رہے ہیں جن میں ہر قسم کے کھیل کے کورٹس شامل ہیں۔ وویمن سپورٹس کمپلیکس کا پرجیکٹ بھی آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کی منظوری ہو جائے گی۔ یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور اس پر پوری جان فشانی سے کام جاری ہے۔

ترقی کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ تاجر اور دیگر مکاتب فکر کے افراد بھی سامنے آئیں۔ اس موقع پر تاجر قیادت نے کشمیر گیمز کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی اور نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :