جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا‘آئمہ اور خطباء
سودی عرب کی طرف سے حملے بند کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے باوجود حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں ، پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر جمعہ کے اجتماعات میں خطاب
جمعہ 8 مئی 2015 17:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، سودی عرب کی طرف سے حملے بند کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے باوجود حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں ، پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گی،14مئی کو اتحاد امت کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی76ہزار سے زائد مساجد میں آئمہ اور خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہی۔ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(ڈیرہ اسماعیل خان)،مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور)صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی (فیصل آباد)،مولانا ایوب صفدر(گوجرانوالہ)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدارسنگھ)،مولانا طارق محمود مدنی(کراچی)،مفتی وحید احمد (کوئٹہ)مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد)،مولانا حافظ محمد امجد(فیصل آباد) ، مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان) ،مولانا عمار بلوچ (رحیم یارخان)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)،مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)،قاری احمد علی ندیم (سرگودھا) ،مولانا عمر عثمانی(گجرات)،مولانا اشفاق پتافی(مظفرگڑھ)،مولانا سید عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مفتی عمر فاروق( خانیوال)،مولانا خورشید نعمانی(بہاولنگر)،مولانا عبید اﷲ صابر(راجن پور)،مولانا سمیع اﷲ ربانی(لیہ)،مولانا محمد اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور) ، مولانا محمد مشتاق لاہوری(لاہور)،مولانا رسال الدین آزاد (قصور)،میاں راشد منیر (سیالکوٹ)،الحاج طیب شاد قادری (شاہکوٹ)،مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ)، مولانا حسنین معاویہ (بھکر)،مولانا سعد اﷲ لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا ممتاز کلیار (جڑانوالہ)،مولانا اظہار الحق (وہاڑی)،محمد اعجاز شاکری(خوشاب) ویگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار کو تیار ہیں مگر کسی کو بھی حرمین الشریفین کی سلامتی اور مملکت سعودی عرب کے استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.