تھیلیسیمیا کاآگاہی پروگرام ضلعی سطح پر شروع کیا جائے‘ حمیدہ وحیدالدین
آج تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے مل کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے ‘ صوبائی وزیر ترقی خواتین
جمعہ 8 مئی 2015 17:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کی بیماری کا آگاہی پروگرام ضلعی سطح پر بھی شروع کیاجائے اور اس میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات بھی اپنا کردار ادا کریں۔وہ یہاں چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں تھیلیسمیا کے مریضوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہی تھیں جس میں تھیلیسمیا سوسائٹی آف پاکستان کی صدر ڈاکٹر جویریہ منان ، چیف کوآرڈینیٹر عبدالمنعم خان ، عہدیداران کے علاوہ بچوں اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
حمیدہ وحیدالدین نے کہاکہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے مل کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ وہ نارمل بچوں سے بھی زیادہ چست اور توانا ہیں اور عزم و حوصلے سے اس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بچوں اور ان کے والدین کو یقین دلایا کہ حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود صحت کے شعبے میں بھرپور اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کے کارکنوں کی بچوں کی بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کو سراہا۔ ڈاکٹر جویریہ منان اور عبدالمنعم خان نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے تقریب میں ورائٹی پروگرام پیش کرنے والے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.