تربوز ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض اور موٹاپے کا بہترین علاج ہے‘ حکماء

جمعہ 8 مئی 2015 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) ترسرد تاثیرکا حامل پھل تربوز صرف گرمی میں پانی کی کمی کو ہی پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا بلکہ امراض قلب سے حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جدید تحقیق کے مطابق تربوز کا روزانہ علی الصبح استعمال موٹاپے کے لئے انتہائی مفید ہے،تربوز ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض اور موٹاپے کا بہترین علاج ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار ماہرین طب ِ یونانی پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی،پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی،پروفیسر حکیم محمد افضل میو ،حکیم احمد حسن نوری،حکیم فیصل طاہر صدیقی،حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکند رحیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام تربوز کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حکماء نے بتایا کہ امریکہ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے ظابت ہو اہے کہ روزانہ صبح ناشتے میں تربوز کی ایک کاش کھانے سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ماہرین طبِ یونانی کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود قدرتی اجزاء نہ صرف ہائی بلڈ پریشر کی سطح نارمل رکھتے ہیں بلکہ دل کے دورے کے خلاف بھی مؤثر ڈھال کے طور پر کام کرتے ہیں۔