فرنٹیئر کو ر بلوچستان کے زیراہتمام ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ

100سے زائد مریضوں کا معا ئنہ ، مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں

جمعہ 8 مئی 2015 18:32

کو ئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) فرنٹیئر کو ر بلوچستان کے زیراہتمام ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیاگیا جس سے علاقے کے لو گو ں نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں100سے زائدضرورت مندمریضو ں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں کثیر تعدادخواتین اوربچوں کی تھی۔جبکہ مریضوں میں ہزاروں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

بمبور رائفلزکے کمانڈنٹ کرنل فیاض فاروق نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود مریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیر افگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔اس مو قع پرکیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اوراس اُمیدکا اظہار کیا کہ ایف سی بلوچستان مستقبل میں مفت طبی کمیپ کا انعقاد کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :