حکومت کا بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچاؤ ہے ، سماجی خدمت کیلئے وقت اور سرمایہ وقف کرنے والے مخیرحضرات معاشرے کا اثاثہ ہیں ، حکومت ہمیشہ ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی‘ موجودہ حکومت تھیلسیمیا جیسی خطرناک بیماریوں کے علاج کیلئے جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے

وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کی مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 8 مئی 2015 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کا بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچاؤ ہے تاکہ ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کئے جاسکیں اور صحت و تعلیم کے لیے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں‘ سماجی خدمت کے لئے وقت اور سرمایہ وقف کرنے والے مخیرحضرات معاشرے کا اثاثہ ہیں اور حکومت ہمیشہ ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی‘ موجودہ حکومت تھیلسیمیا جیسی خطرناک‘ پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لئے جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

تھیلسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے غیر فلاحی سرکاری تنظیموں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے صوبہ بھر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور ویکسین دی جاتی ہے ، حکومت اس پروگرام کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے - انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے 8ارب 75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ نے کہا کہ ذراسی غفلت اور حفاظتی ٹیکے بروقت نہ لگانے سے تقریبا ساڑھے سات لاکھ پاکستانی بچے ہر سال مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر یا تو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا عمر بھر کی معذوری کا روگ لگ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کوادویات وتشخیص کیلئے 1.80۔ارب رو پے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ صوبہ میں بچوں کے نئے تین ہسپتال قائم کرنے کے لئے12ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوان بچوں کو9 مہلک بیماریوں ،ٹی بی،پولیو خناق ،کالی کھانسی،تشنج، ہیپاٹائٹس،گردن توڑ بخار، نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ہیلتھ سنٹرز،ہسپتالوں اور موبائل ٹیموں کے ذریعے بلامعاضہ لگائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :